اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر بائیس اپریل کا سیربین، حصۂ اول

پاکستان میں آئندہ انتخابات تبدیلی بمقابلہ جمود کی بنیاد پر لڑے جا رہے ہیں۔ ویسے تو کئی جماعتیں تبدیلی کا نعرہ لگاتی دکھائی دے رہی ہیں لیکن عوامی تاثر کے مطابق اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف کو تبدیلی اور انقلاب سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ تبدیلی کی علامت کے طور پر تحریکِ انصاف نے اسی فیصد ایسے افراد کو پارٹی ٹِکٹ جاری کیے ہیں جو ماضی میں کبھی بھی میدانِ سیاست کے کھلاڑی نہیں رہے۔ لیکن کیا یہ نئے چہرے روایتی سیاستدانوں کے آبائی حلقوں میں اپنی جگہ بنا سکیں گے؟

لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ

اسي بارے ميں کراچي ميں پاکستان پيپلز پارٹي کے سينئير رہنما تاج حيدر سے خصوصی گفتگو اس حصے میں شامل ہے۔

اس کے بعد دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔