اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ چوبیس اپریل کا سیربین، حصۂ دوم

اس حصے میں شامل تھیں عالمی خبریں جن میں پہلی خبر تھی بنگلہ دیش سے جہاں دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک آٹھ منزلہ عمارت کے گرنے سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے جس کی تفصيل عارف شميم کی رپورٹ میں شامل تھی۔

اس کے بعد دیکھیے مزید عالمی خبریں۔

اس کے علاوہ اس حصے میں دیکھیں کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاری دھیرے دھیرے زور پکڑ رہی ہیں لیکن ملک میں ایک گروہ ایسا ہے جو خود کو اس جمہوری عمل سے الگ رکھے ہوئے ہے اور وہ ہے جماعت احمدیہ۔ جماعت احمدیہ نے انیس سو ستتر کے بعد کسی بھی عام اليکشن میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ اس کی کیا وجوہات ہیں؟

دیکھیے ربوہ سے نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ