اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

الیکشن سے چولستان والوں کی امیدیں

پاکستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ایک صحرائے چولستان کے لوگ غلہ بانی اور زراعت کے پیشوں سے وابستہ ہیں۔ ان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم دستیابی اور بے زمینی ہے۔ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی صحرا کے باشندے اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ پانی اور روزگار کی تلاش میں نہری علاقوں کی طرف نکل پڑتے ہیں۔ ہر سال یہ نقل مکانی ان کی زندگی کا حصہ ہے۔ کئی خاندان نہری علاقوں میں زرعی زمینوں پر مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ ہمارے ساتھی احمد رضا نے چولستان کے علاقے ہیڈ فرید کے قریب ایسے ہی ایک خاندان سے بات کی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ انہیں آنے والے انتخابات سے کیا امیدیں ہیں۔