اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جعفرآباد کے ووٹروں کے مطالبات

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک قصبہ ایسا ہے جہاں کے رہائشی، ووٹ مانگنے کے لیے آنے والے ہر امیدوار کے ہاتھوں میں مطالبات کا پرچہ تھما رہے ہیں تاکہ مستقبل میں یہ حساب رکھ سکیں کہ کِس امیدوار نے کتنے وعدے پورے کیے۔ یہ قصبہ سابق وزیرِاعظم ظفراللہ خان جمالی کے حلقۂ انتخاب این اے دو سو چھیاسٹھ جعفرآباد میں ہے۔ ہمارے ساتھی ظہیرالدین بابر اِس قصبے میں گئے اور وہاں کے رہائشیوں سے، گیارہ مئی کے انتخابات کے بارے میں اُن کے عزائم جانے۔