اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

موسیقار نوشاد کی باتیں

ہندوستانی سینما کے معروف موسیقار نوشاد علی بیشتر کامیاب فلموں اور سپر ہٹ گیتوں کے پس پشت رہے۔ انہیں موسیقار اعظم کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ سڑسٹھ فلموں میں اپنی موسیقی کا جادو جگانے والے موسیقار نوشاد کی آخری فلم اکبر خان کی تاج محل تھی اور ان کی موسیقی کی تعریف میں وزیراعظم ہند منموہن سنگھ نے ایک توصیفی سرٹیفکیٹ بھی دیا تھا۔ انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور سنگیت اکیڈمی ایوارڈ مل چکا تھا۔ حکومت نے انہیں پدم بھوشن کے خطاب سے بھی نوازا تھا۔ بالی وڈ کے سو سال کے موقع پر ان سے کی گئی ایک پرانی بات چیت پیش ہے۔