اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر چھ مئی کا سیربین، حصۂ سوم

اس حصے میں پہلے شامل کی گئیں عالمی خبریں جن میں پہلی خبر اس بار بھی بنگلہ دیش سے تھی جہاں دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس اور اسلام پسند مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم پندرہ افراد کی ہلاکت اور 60 سے زیادہ افراد کے زخمی ہوگیِ ہیں۔

تفصیلات کے ساتھ خدیجہ عارف ۔

اس کے بعد مزید عالمی خبروں میں شام سے خبر جہاں شام پر اقوام متحدہ کي غير جانبدارتحقيق کار کارلا ڈل پونٹے کا کہنا ہے شام میں کیمیائي ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں کوئی حتمی شواہد نہیں ہیں۔

اسی طرح عراق کے دارالحکومت بغداد سے خبر جہاں تین بم حملوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اور ملائیشیا میں منعقد ہونے والے انتخابات میں حکمران نیشنل فرنٹ اتحاد نے ايک بار پھر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اس کے علاوہ جرمنی میں جاری نازی سیل کی ایک مشتبہ رکن کے خلاف نسلی امتیاز پر مبنی سلسلے وار قتل کے الزامات میں مقدمہ شروع کیا گیا ہے۔

آخر میں دیکھیے کہ پاکستان ميں جہاں اليکشن کي تيارياں اب عروج پر پہنچ رہي ہيں، انڈيا کے زیرانتظام کشمیر میں کچھ حلقے اس انتخابی مہم سے مایوس نظر آتے ہيں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے انتخابی ریلیوں ميں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔

دیکھیے سرینگر سے نامہ نگار ریاض مسرور کی رپورٹ۔

اس بارے ميں ہمارے نامہ نگار رياض سہيل نے جماعت اسلامي کے امير منور حسن سے خصوصی انٹرویو لیا جو اس حصے میں شامل ہے۔