اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ڈانواں ڈول‘ نشستیں: سندھ و پنجاب

نعرے، جھنڈے، باجے گاجے، سیاسی نوک جھونک اور بیان بازی والی انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچی۔ اور اب گیارہ مئی یعنی یوم انتخاب دستک دے رہا ہے۔

ان انتخابات میں ووٹوں کے معمولی فرق سے طے ہوجانے والی نشستیں، کہ جنہیں عرف عام میں مارجنل سیٹس بھی کہتے ہیں، آج پھر ہمارا موضوع ہیں، کیونکہ گذشتہ پروگرام میں ہم نے سندھ اور خیبرپختونخوا کا جائزہ لیا تھا، اور آج حسب وعدہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان پر ہماری نظر ہے۔

آج کے تجزیے کے میزبان شفیع نقی جامعی ہیں جب کہ ان کا ساتھ دے رہے ہیں کلیکٹو فار سوشل سائینسز ریسرچ کے فیص باری، بی بی سی اردو کے ایڈیٹر عامر احمد خان اور بی بی سی کی رپورٹر ارم عباسی۔