اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عمر کوٹ کے اقلیتی ووٹر

پاکستان میں دوہزار دو کے بعد مشترکہ انتخاب کا طریقہ رائج ہے ۔ یعنی اب اقلیتیوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ملک بھر میں کسی بھی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ لیکن حالیہ انتخابات کے دوران بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقلیتی ارکان کو محض سندھ میں چند جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیے گئے ہیں۔ حتی کہ ضلع عمرکوٹ جہاں اقلیتی ووٹرکی تعداد سب سے زیادہ ہے وہاں بھی اقلیتوں کا کوئی نمائندہ براہ راست انتخاب کے میدان میں اترتا دکھائی نہیں دے رہا۔ بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ