سیربین الیکشن سپیشل: ’ڈانواں ڈول‘ نشستیں، حصہ دوم

سیربین کے آج کے الیکشن سپیشل میں ہم ان نشستوں کے بارے میں میں سمجھنے کی کوشش کریں گے جو بہت کم ووٹوں کی اکثریت سے ادھر سے ادھر ہوسکتی ہیں۔ یہ اس سلسلے کا دوسرا پروگرام ہے۔

اس ٹرانسمیشن کے پہلے پروگرام کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

مارجنل سیٹس کے اعتبار سے منگل کو ہم نے صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا پر نظر ڈالی تھی۔ اور آج حسب وعدہ ہم پاکستان کے باقی دو صوبوں پنجاب اور بلوچستان پر نظر ڈالیں گے۔

مارجنل سیٹیس دراصل وہ سیٹیں ہیں جو حاصل شدہ ووٹوں کے معمولی سے فرق سے جھولی میں آتی ہیں۔ لیکن یہی نشستیں حکومت بنانے اور مسند نشینی یا پھر حزب اختلاف کی گوشہ نشینی طے کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

پاکستانی انتخابات میں پنجاب کا بہت اہم کردار ہے کیوکہ یہاں سب سے زیادہ قومی اسمبلی کی نشستیں ہیں اور اس مرتبہ مقابلہ انتہائی سخت ہے، جب کہ بلوچستان میں امن امان کی خراب صورتحال کے باعث انتخابات سے متعلق کئی خدشات پائے جاتے ہیں۔

آج کے تجزیے میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں شفیع نقی جامعی، جب کہ ان کے ساتھ موجود ہیں ڈاکٹر فیصل باری، عامر احمد خان اور ارم عباسی۔

پہلا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دوسرا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تیسرا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چوتھا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اسی بارے میں