اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ دس مئی کا سیربین، حصۂ سوم

پاکستان ميں انتخابات سے عوام کو مختلف اميديں ہيں۔ وہيں باقي دنيا بھي ان انتخابات کو دلچسپي سے ديکھ رہي ہے۔ نئي حکومت کے آنے سے پاکستان کے عالمي رشتے کس طرح متاثر ہوں گے، اس کا تجزيہ کرنے کے ليے پروگرام میں واشنگٹن سے براہ راست موجود تھے امريکہ ميں پاکستان کے سابق سفير حسين حقاني، اسلام آباد سے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے وائس چانسلر عادل نجم اور سٹوڈيو ميں موجود تھے کالم نگار عرفان حُسین اور سیاسی تجزیہ کار عمر حامد۔

ان مہمانوں کے تجزیے سے پہلے شامل تھی دلي سے شکیل اختر کی رپورٹ جہاں نہ صرف سياسي حلقے بلکہ عوام بھي پاکستان کے انتخابات کو دلچسپي سے ديکھ رہے ہيں۔

اس کے بعد شامل تھی کابل سے نامہ نگار سيد انور کی رپورٹ جنہوں نے افغانستان میں ان انتخابات میں پائے جانے والی دلچسپی کا احوال بیان کیا۔

افغانستان اور انڈيا کے بعد ذکر امريکہ اور پاکستان کا تھا جس میس مہمانوں سے خصوصی گفتگو شامل تھی۔

سب سے آخر میں اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آرا۔