اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چودہ مئی کا الیکشن سپیشل پہلا حصہ

پاکستان نے ووٹ دیدیا۔ آئیندہ پانچ سال کے لئے اپنی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے خدوخال طے کردیے۔

وفاق اور صوبہ پنجاب پاکستان مسلم لیگ نواز کے نام رہا۔ لیکن خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان اپنی صوبائی حکومتیں کیسے، اور کس کے ساتھ بنائیں گے، اب یہی طے ہونے کو ہے۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہ ملک و قوم کو جو چیلنج درپیش ہیں ان سے کیسے نمٹا جائے گا؟

اس الیکشن سپیشل میں ان مسائل اور عوامل پر بات کی جائے گی جو انتخابی مہم میں زیادہ توجہ حاصل نہ کرسکے۔

ان موضوعات پر تجزیے کے لیے سیربین الیکشن میں شامل تھے ڈاکٹر فیصل باری، بی بی سی پاکستان کے ایڈیٹر ہارون رشید اور نامہ نگار وسعت اللہ خان۔