انتخابات: غیر معمولی ووٹر ٹرن اراؤنڈ

سیربین کے آج کے الیکشن سپیشل کے آخری پروگرام پیش ہے اور اس پروگرام کا اہم حصہ یہ ہے کہ 2013 کے انتخابات کا ووٹر ٹرن آؤٹ بلاشبہ پچھلے کئی انتخابات سے واضع طور پر زیادہ رہا۔ لیکن ملک کے مختلف علاقوں سے اعداد شمار کچھ اور ہی حقائق بیان کر رہے ہیں۔

نہ صرف یہ کہ ملک میں شہری علاقوں میں ٹرن آؤٹ زیادہ رہا بلکہ اس مرتبہ دیہی آبادی بھی پیچھے نہیں رہی۔ ہم نے سیربین الیکشن سپیشل کے پہلے پروگراموں میں ماضی کے انتخابات کا جائزہ لیا، مختلف رجحانات پر نظر ڈالی لیکن آج کے پروگرام میں تازہ ترین انتخابات کے ٹرن آؤٹ کا 2008 کے انتخابات سے موازنہ کریں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ حالیہ انتخابات کس اعتبار سے مختلف تھے۔

اس پروگرام میں جائزہ لیا جائے گا کہ تازہ ترین رجحانات کو مدنظر رکھتے ہو ئے مستقبل کے بارے میں کیا پیش گوئی کی جاسکتی ہے؟

تجزیے کے لیے اس پروگرام میں شامل تھے کلیکٹو فور سوشل سائینس ریسرچ کے اسد سعید، بی بی سی کے روونگ رپورٹر وسعت اللہ خان اور بی بی سی کے نامہ نگار اعجاز مہر۔

پہلا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سیربین الیکشن سپیشل کے آخری پروگرام کا پہلا حصہ پیش ہے۔

آج کے پروگرام میں اس پر غور کیا گیا کہ پاکستان کے گیارہ مئی سن دو ہزار تیرہ کے تازہ ترین انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ غیرمعمولی طور پر زیادہ رہا جو تقریبا ساٹھ فیصد تھا۔ لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ ایسے کون سے عوامل تھے جو ووٹرز کو گھروں سے نکال لائے، چلچلاتی دھوپ اور گھنٹوں انتظار والی قطاریں بھی ان کے جوش و جذبے میں کمی نہ لاسکی۔

اہم بات یہ ہے کہ پی ایم ایل کا ووٹ شیئر پی پی پی اور پی ٹی آئی کے مجموعی شیئر ے زیادہ ہے، پی پی پی کا ووٹ شیئر پی ٹی آئی سے کم رہا اور پنجاب میں کامیابی کے مارجن میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ سندھ میں اس میں کمی آئی ہے۔

دوسرا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سیربین کے الیکشن سپیشل کا دوسرا حصہ جس میں گفتگو انتخابات میں غیر معمولی ووٹر ٹرن آؤٹ اور اس کی وجوہات اور اثرات پراس دوسرے حصے میں بھی جاری ہے۔

تیسرا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ووٹوں کی آندھی اور بارش ہوئی اور متعدد علاقوں میں ووٹوں کی یہ سونامی پہنچی لیکن بارہ امیدوار ایس بھی تھے جن کے منہ کھلے کے کھلے اور ہاتھ میں کچھ نہیں آیا۔ بارہ کی تو ضمانت ہی ضبط ہوگئی۔ دیکھیے ہمارے شرکا کیا کہتے ہیں۔

چوتھا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انتخابات سے قبل ملک بھر کی مارجنل سیٹس یا سخت مقابلے والی نشستوں کا خاصہ چرچہ رہا۔ لیکن نتائج نے ظاہر کیا ہے کہ کہانی کچھ مختلف رہی۔

ہمارے تجزیہ کار اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

اسی بارے میں