اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ بائیس مئی کا سیربین، حصۂ سوم

نيٹو اور امريکي فوج کے افغانستان سے انخلاء کے دن قريب آ رہے ہيں ۔ افغانستان اور پاکستان کے سرحدي علاقوں سے نيٹو افواج کے سامان سے بھرے ٹرک پاکستان ميں آنا شروع ہو گئے ہيں۔ اس کے ساتھ ہي نيٹو کے سامان کے ٹرکوں پر حملے بھي شروع ہو گئے ہيں جن ميں جاني نقصان بھي ہوا ہے۔

دیکھیے پشاور سے رفعت اللہ اورکزئي کي رپورٹ

نيٹو اور امريکي فوج کا افغانستان سے انخلا ايک طويل اور صبر آزما کارروائي ہو گي۔ نوے لاکھ امريکي فوج کا ساز و سامان سميت وہاں سے نکلنا کتنا مشکل ہے اس بارے ميں دیکھیے دفاعي امور کے تجزيہ کار بريگيڈيئر سعد محمد سے خصوصی گفتگو۔

اس کے بعد شامل ہیں اس موضوع پر سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آرا۔

آخر میں دیکھیے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ وہ سات مئی کو لاہور میں ایک جلسے کے دوران سٹیج پر چڑھتے ہوئے گر کرزخمی ہوگئے تھے ۔

عمران کو مکمل صحتيابي ميں کتنا وقت لگے گا، اس بارے ميں بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری نے لاہور ميں عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان نے سے بات کي ، آپ بھي سنيے۔