اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

صدر کرزئی کی درخواست پر عمل ہو سکتا ہے؟

امریکی افواج افغانستان سے واپسی کی تیاری میں ہیں اور اس پس منظر میں افغان صدر حامد کرزئی نے بھارت سے فوجی ساز و سامان کی درخواست کی ہے۔

بھارت پہلے ہی افغان فوج کو تربیت فراہم کرتا ہے۔ صدر کرزئی نے کس قسم کے ہتھیاروں کی درخواست کی ہے یہ تو ظاہر نہیں کیا گیا لیکن تجزیہ نگار مانتے ہیں کہ افغان فوج کو بھاری توپوں، ٹینکوں اور جنگی طیاروں کی ضرورت ہوگی۔ سوال یہ ہے کہ کیا بھارت اس درخواست پر عمل کر سکتا ہے؟دہلی سے نامہ نگار سہیل حلیم کی رپورٹ