اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ چوبیس مئی کا سیربین، حصۂ سوم

انتظار حسین موجودہ عہد میں پاکستان ہی کے نہیں اردو فکشن، خاص طور پر افسانے یا کہانی کے اہم ترین لکھنے والے تصور کیے جاتے ہیں۔ ان کے افسانوں کے سات مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہيں بين الاقوامي بکر پرائز ايوارڈ کے ليے شارٹ لسٹ کيا گيا۔ آجکل وہ بکر پرائز کی تقریب اور چند ادبي ميلوں ميں شرکت کے لیے برطانيہ آئے ہوئے ہیں۔ انتظار حسین کے مداحوں کو شارٹ لسٹ کرنا تو ناممکن کام ہے لیکن ان کے ايک ایسے مداح بھي ہيں جو خود بھی ایک مشہور ناولسٹ ہیں۔ پاکستاني نژاد برطانوي مصنف نديم اسلم سے جب انتظار حسین کا انٹرویو کرنے کے لیے پوچھا گیا تو انہوں نے خوشی خوشی خود کو اس کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا۔ حال ہی میں شائع ہونے والے ناول ’دی بلائنڈ مینز گارڈن‘ کے مصنف ندیم اسلم / انتظار حسین سے کيا پوچھنا چاہتے ہيں، سنيے انہيں کي زباني