اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کان کنی کے لیے نئی ٹیکنالوجی

پاکستان کے قبائلی علاقے قدرتی دولت سے مالا مال ہیں۔ ان میں کثرت سے پائے جانے والا سنگ مرمر بھی ہے۔

حکومت نے یہاں کان کنی کرنے والوں کو ڈائمنڈ کٹنگ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس سے بڑی تعداد میں کھدائی کے دوران ضائع ہو جانے والے سنگ مرمر کو کارآمد بنایا جاتا ہے۔ ہمارے ساتھی ہارون رشید گزشتہ دنوں باجوڑ گئے اور وہاں نئی تکنیک کو استعمال میں آتے دیکھا۔