اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ انتیس مئی کا سیربین، حصۂ اول

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کی اسمبلی میں 121 نو منتخب ارکان نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان ارکان میں 60 سے زیادہ ایسے لوگ ہیں جو پہلی مرتبہ اسمبلی پہنچے ہیں۔ تحریک انصاف کی مخلوط حکومت میں تجربہ کار اور نوجوان پارلیمینٹرین بھي شامل ہیں۔ تو کیا نئی حکومت صوبے کو درپیش تمام مسائل حل کر پائے گی؟

اس کا جائزہ لیا پشاور سے نامہ نگار عزیزاللہ خان نے۔

صوبہ خيبر پختونخواہ ميں صوبائي اسمبلي کے حلف اٹھانے سے حکومت سازي کا عمل شروع ہو گيا ہے مگر دوسري طرف شمالي وزيرستان ميں ڈرون حملے ميں تحريک طالبان کے نائب امير سميت چار لوگ ہلاک ہو گئے ہيں۔ اس صورت حال پر بي بي سي پاکستان کے ايڈيٹر ہارون رشيد سے گفتگو اس حصے میں شامل ہے۔

سب سے آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آرا۔