اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ انتیس مئی کا سیربین، حصۂ دوم

اس حصے میں شامل ہیں عالمی خبریں۔

افغانستان میں گوانتانامو کے قید خانے کی طرز پر برطانوی کیمپ بنائے جانے کے دعوی کو ایک برطانوی وزیر نے رد کر دیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر دفاع فلپ ہمونڈ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ افغانستان میں برطانوی فوجی اڈے پر نوے کے قریب افراد حِراست میں ہیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ جلد از جلد اُن افراد کو افغان حُکام کے حوالے کرنا چاہتا ہے مگر بُرے سلوک کے خدشے کی وجہ سے اب تک ایسا نہیں کر پایا۔

تفصیلات کے ساتھ خالد کرامت

اس کے بعد دیکھیے مزید عالمی خبریں جن میں شامل ہیں:

برما کی شمال مشرقی ریاست شان میں مسلمانوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کے درمیان تازہ جھڑپیں۔

فرانس میں حکام کے مطابق پیرس کے پاس ایک فوجی پر چاقو سے حملے کے واقعہ میں ایک بائس سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گيا ہے۔

ڈرونز کے حوالے سے بی بی سے کے پروگرام ہارڈ ٹالک میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے سوال کا جواب۔

آخر میں دیکھیے کہ شام میں سرگرم باغیوں نے بیرون ملک موجود متحدہ قومی حزبِ اختلاف پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ملک میں انقلاب کی نمائندگی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری جانب مغربی شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے مخالف کارکنوں کے دعوے کے مطابق سرکاری کارروائی میں عورتوں اور بچوں سمیت دو سو لوگوں کی ہلاکت کے شواہد سامنے آئے ہیں جبکہ حکومت نے اسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا تھا۔

تفصيل پيش کر رہے ہيں، جاويد سومرو

ہو سکتا ہے اس ویڈیو رپورٹ میں بعض تصویریں آپ کي طبيعت کو ِگراں گزريں۔