اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’تو پھر چلیں رسول پور‘

دور دراز علاقوں سے ایک تو خبر ہی مشکل سے آتی ہے۔آتی بھی ہے تو اکثر بری خبر ہی ہوتي ہے۔ شايد اسی لیے رسول پور جیسے گاؤں، 99 فیصد شرح خواندگی اور زیرو جرائم کا ریکارڈ رکھنے کے باوجود سنسنسی زدہ میڈیا کے لیے خبر کا درجہ نہیں رکھتے۔

تو پھر چلیں جنوبی پنجاب کے ہزاروں دیہاتوں کے درمیان بسے ِاسی بے خبر رسول پور کا احوال جاننے۔