اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر تین جون کا سیربین، حصۂ دوم

اس حصے میں شامل تھیں عالمی خبریں جن میں پہلی خبر ہے چین سے۔

چین کے صوبہ جیِلن میں مُرغیوں کے ایک مذبح خانے میں آگ لگنے سے ایک سو اُنيس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ جب چین کے اِس مذبح خانے میں آگ لگی تو وہاں موجود لوگ اِنتہائی تنگ گلیوں اور بند دروازوں میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

مزید تفصیل نصرت جہاں سے

بھارت میں آئی پی ایل میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ کے واقعات کے بعد کرکٹ بورڈ کے ایک سابق صدر کو عارضی طور پر سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ بورڈ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے نہ تو کرکٹ کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال ہوگی اور نہ ہی کرکٹ میں بدعُنوانی ميں کوئي کمي آئے گي۔ دیکھیے دلی سے شکیل اختر کی رپوٹ۔

گجرات میں گزشتہ دنوں ایک بچوں کی سکول وین میں آگ لگنے سے سولہ بچوں اور ایک استانی کے زندہ جل جانے کے واقعے پر ازخود نوٹس کی سماعت منگل کو سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ اس حادثے کے بعد متعلقہ ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بھی کی گئی ہے۔ ہماری نامہ نگار صبا اعتزاز نے منگووال کے متاثرہ گاؤں کا دورہ کيا۔