اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ پانچ جون کا سیربین، حصۂ سوم

دہشتگردی کے خلاف کوششوں میں خودکش حملے سب سے بڑا چیلنج ہیں۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے مطابق دو ہزار دو سے دو ہزار بارہ تک ملک میں تین سو پچاس کے لگ بھگ خودکش حملے ہوئے جن میں ہزاروں بے گناہ شہری ہلاک ہوئے۔

خودکش حملہ آوروں کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ تو دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے ان نوجوانوں کو خودکش حملوں پر کیسے آمادہ کیا جاتا ہے اور اب ایسے لوگوں کی اصلاح کے لیے کیا کوشیشیں کی جارہی ہیں ـ

دیکھیے نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ۔

اس بارے ميں دیکھیے فاٹا ريسرچ سينٹر کے ڈائريکٹر ڈاکٹر اشرف علي سے خصوصی گفتگو کہ ان نوجوانوں کی بحالی کے لئے اس قسم کے پروگرام کتنے مفید ثابت ہوتے ہیں؟

آخر میں شامل ہیں اس موضوع پر سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آرا۔

مصر میں انقلاب کے بعد سے ملک کے معاشرے میں لبرل اور مذہبی رجحانات کے درمیان جدو جہد جاری ہے۔ اور یہ روز مرہ کی زندگی کے تمام پہلؤوں کو متاثرکر رہی ہے۔ ابھی تک مصر کی شامیں رنگین تو ہیں/ لیکن سوال يہ ہے کہ يہ رونقيں کب تک رہيں گي؟

تفصیل عارف شمیم کی زبانی۔