اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سوموار دس جون کا سیربین، حصۂ سوم

پاکستان کے قبائلي علاقوں پر امريکي ڈرون حملے کئي برسوں سے ايک متنازع معاملہ رہے ہيں۔ يہ حملے پاکستان اور امريکہ کے درميان کسي معاہدے يا مفاہمت کے نتيجے ميں ہوتے ہيں يا پاکستان کي اجازت کے بغير۔ يہ وہ سوال ہے جس کا جواب ابھي تک واضح نہيں ہے۔

اب نومنتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ ڈرون کے معاملے پر مبہم پالیسی مزيد نہیں چلے گی۔ صدر آصف زرداری نے بھی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اس بارے ميں کچھ سخت فیصلے کیے جائیں۔ ان ڈرون حملوں کے بارے میں بعض زمینی حقائق کا جائزہ لیا نامہ نگار صبا اعتزاز نے۔

اسي موضوع پر بات کرنے کے ليے پروگرام میں اسلام آباد سے شامل ہوئے بی بی سی اردو کے نامہ نگار آصف فاروقی

آپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آنے والی آراء اس کے بعد۔