بدھ بارہ جون کا سیربین

بدھ بارہ جون کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان میں ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا اور بی بی سی اردو پر لائیو سٹریم کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیربین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو بھی نشر کیا جاتا ہے۔

بجٹ سے عوام کی توقعات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں مسلم ليگ نون کي نئي حکومت نے بدھ کو اپنا پہلا بجٹ پيش کيا۔ يہ بجٹ ايک ايسے وقت پيش کيا گيا ہے جب ملک کو تقريباً ہر شعبے ميں معاشي بحران کا سامنا ہے۔

وزير خزانہ اسحاق ڈار نے اپني بجٹ تقرير ميں کئي اہم اعلانات کيے۔ اس پہلے حصے میں ديکھیں کہ بجٹ سے براہ راست متاثر ہونے والے افراد کو اِس سے کيا توقعات تھيں اور وہ کس حد تک پوري ہوئيں۔ کراچي، لاہور اور اسلام آباد ميں ہمارے نامہ نگاروں نے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں سے يہي جاننے کي کوشش کي۔

اور اسي پر مزيد بات کرنے کے ليے کراچی سے موجود تھے نامہ نگار خرم حسین اور لاہور سے صحافي مجید شیخ۔

سب سے آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔

عالمی خبریں اور ایران کا سیاسی ڈھانچہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں شامل تھیں عالمی خبریں جن میں استنبول میں مظاہروں، جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کی طبعیت کی ناسازی اور شام میں باغیوں کے ہاتھوں حکومت کے حامی شیعہ جنگجوؤں کی ہلاکت کا ذکر ہوا۔

اس کے بعد باری تھی ایران کی جہاں بدھ کو صدارتي انتخابات کي مہم کا آخري دن تھا۔ ایران میں جمعہ کو صدارتي انتخاب ہورہا ہے جس ميں توقع ہے کہ قدامت پسند اميداوار ہي کامياب ہوں گے تاہم معتدل سياستدان حسن روہاني کي حمايت ميں بھي اضافہ ہورہا ہے اور انہيں دو سابق صدور محمد خاتمي اور علي اکبر رفسنجاني کي بھي حمايت حاصل ہے۔

ايران کے سياسي ڈھانچے اور اختيارات کي تقسيم پر نظر ڈالي جاويد سومرو نے۔

سو روپے کے لیے زندگی داؤ پر

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بچوں کي مزدوري کے خلاف اقوام متحدہ کے عالمي دن پر جاري ہونے والي ايک رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ عالمی سطح پر ایک کروڑ سے زیادہ بچے بطور گھریلو ملازم کام کر رہے ہیں۔

ادھر پاکستان کے حالیہ اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں چودہ سال تک کے بچوں کی تعداد آٹھ کروڑ چھتیس لاکھ ہے، ان میں سے کئی بچے اپنے اور خاندان کے گذر بسر کے لیے کام بھی کرتے ہیں۔ کراچی میں ایسے ہی کچھ بچے چند سو رپوں کے لیے روزانہ اپنی زندگی داؤ پر لگاتے ہیں۔ دیکھیے نامہ نگار ریاض سہیل کی رپورٹ۔

اسي موضوع پر بات کرنے کے ليے پروگرام میں اسلام آباد سے شامل ہوئے بچوں کے حقوق کے ليے کام کرنے والي غير سرکاري تنظيم سپارک کے انتظامي بورڈ کے ڈائريکٹر انيس جيلاني۔

’بِٹ کوائنز‘ہیں کیا؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آپ اپنے پييسوں کو کس شکل ميں ديکھنا چاہيں گے؟ نوٹ تو ہم استعمال کرتے ہي ہيں اور اب پلاسٹک کے کارڈ بھي عام طور پر استعمال کيے جاتے ہيں ليکن اب ورچوئل کرنسي ’بِٹ کوائنز‘ بھي مارکیٹ ميں استعمال کيے جا رہے ہيں۔ ہفتہ وار سلسلے ’کلک‘ میں ٹيکنالوجي کي دنيا سے ديگر خبروں کے ساتھ نوشين عباس ہميں يہ بھي بتائيں گي کہ ’بِٹ کوائنز‘ ہيں کيا اور ان کے کيا فائدے ہيں۔

اسی بارے میں