بدھ انیس جون کا سیربین

بدھ انیس جون کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان میں ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا اور بی بی سی اردو پر لائیو سٹریم کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیربین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو بھی نشر کیا جاتا ہے۔

صدر کرزئی امریکہ طالبان مذاکرات سے ناراض کیوں؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز جمعرات کو قطر میں ہوگا جہاں طالبان نے اپنا ایک دفتر قائم کیا ہے۔ صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانیوں کے باوجود قطر میں طالبان کے دفتر کے قیام کی وجہ سے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ مذاکرات معطل کر رہے ہیں اور وہ اُس وقت تک طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے جب تک یہ افغانستان کی سربراہی میں نہ ہوں۔ تفصیلات کے ساتھ حسین عسکری۔

تھائی لینڈ میں ہر سال ہزاروں بچے اغوا

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تھائی لینڈ میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے ملک میں ہر برس دسيوں ہزار بچے یا تو سمگل کیے جاتے ہیں یا اغواء۔۔ ان میں سے متعدد بچوں کو بھیک مانگنے یا جنسی کاروبار میں ملوث ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔۔ تفصیلات پیش کررہی خدیجہ عارف۔

دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزیں پاکستان میں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اقوامِ متحدہ کے مطابق اس وقت دنیا میں پناہ گزینوں کی کُل تعداد تقریباً ساڑھے چار کروڑ ہے جبکہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ بےگھر افراد کو پناہ دینے والا ملک ہے۔ ایک ایسا ملک جس کی اپنی معیشت شدید بحرانوں کا شکار ہے اس پر یہ پناہ گزین کتنا اثر ڈالتے ہیں یہ جاننے کی کوشش کی ہے ہمارے نامہ نگار محمود جان بابر نے اپنی اس رپورٹ میں۔

لوگوں کی نگرانی اور ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انفارمیشن کی نگرانی ہی نہیں ہو رہی بلکہ انفارمیشن کے لیے نت نئے آپریٹنگ سسٹمز بھی آ رہے ہیں۔ آج ٹیکنالوجی کی دنیا کی خبروں کے ساتھ ہمارے ہفتہ وار سلسلے کلک میں نوشین عباس نے ایک نظر ڈالی ہے لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپس کے لیے ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم پر۔

اسی بارے میں