اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مشرف پر مقدمے کے کیا مراحل ہونگے؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اس ضمن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔

جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ کس طریقے سے چلایا جائے گا؟ اور اس کے کیا مراحل ہونگے؟

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین نے سابق جج اور سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود سے بات کی اور اُن سے پوچھا کہ آئین کے آرٹیکل چھ پر عمل دارآمد کیسے ممکن ہو گا؟