اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شدت پسندی کی شکار بیواؤں کے مشکلات

پاکستان میں تشدد اور بم حملے معمول بن گئے ہیں۔ ان حملوں میں مرنے والوں کے لواحقین، خاص کر بم حملوں میں ہلاک ہونے والوں کي بیواؤں کے ليے خود اپنا گزارا کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ پانچ برس قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے شیرپاؤ گاؤں میں ایک مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھےـ ہماری ساتھی عنبر شمسی نے کچھ عرصہ قبل شیرپاؤ گاؤں کا دورہ کیا جہاں میڈیا کو رسائی کم ملتی ہے۔