اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’کمیشن رپورٹ کس نے لیک کی ہوگی‘

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں دو سال پہلے القاعدہ کے رہنما اُسامہ بن لادن کی امریکی فوجی کارروائی میں ہلاکت پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ الجزیرہ پر شائع ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ اس سے پہلے منظر عام پر نہیں لائی گئی تھی۔اس رپورٹ کے اس طرح اور اس وقت ’لیک‘ ہونے کے عمل پر سیربین نے بات کی سینیئر صحافی اور سابق نگراں وزیر اطلاعات عارف نظامی سے، اور پہلے تو ان سے پوچھا کہ کیا جب وہ نگراں حکومت میں تھے انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن کی یہ رپورٹ دیکھی تھی؟