جمعہ بارہ جولائی کا سیربین

جمعہ بارہ جولائی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اقوامِ متحدہ نے طالبان کے ہاتھوں گولي کا نشانہ بننے والي ملالہ يوسف زئي کے یومِ پیدائش يعني بارہ جولائي کے دن کو'ورلڈ ملالہ ڈے' یا عالمی یومِ ملالہ قرار دیا ہےـ اس موقع پر ملالہ يوسف زئي نے اقوام متحدہ سے خطاب کيا اور دنيا بھر ميں بچوں کي تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے پر زور ديا۔

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

متحدہ قومي موومنٹ کے رہنما الطاف حسين گزشتہ بيس سال سے لندن ميں مقيم ہيں اور برطانوي شہريت کے حامل ہيں۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کي تحقيقات کے سلسلے ميں لندن پوليس نے اُن کے دفتر اور گھر پر چھاپے مارے جہاں سے پوليس کے مطابق خاصي بڑي رقومات بھي برآمد ہوئي ہيں۔ اب پوليس کے مطابق اِس مقدمے ميں لوگوں کو تشدد پر اکسانے اور مني لانڈرنگ کے الزامات کي بھي تفتيش کي جا رہي ہے۔ ان تحقيقات پر بي بي سي کے نامہ نگار اون بينٹ جانز کي رپورٹ جو فراز ہاشمي کي آواز ميں ہے۔

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لندن ميں مقيم ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور تشدد پر اکسانے کے الزامات کے بارے رپورٹ سیربین کے تیسرے حصے میں پیش کی گئی۔ اس رپورٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ايم کيو ايم نے اسے ان کے خلاف ايک عالمي سازش کا منظم آغاز قرار ديا۔ ہماری ساتھی عالیہ نازکی نے اسی سلسلے میں کراچي کے سابق ميئر اور ايم کيو ايم کے رہنما مصطفيٰ کمال سے بات کی۔

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکہ کو مطلوب سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے ماسکو میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ وہ روس میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ چین کی جانب سے ایڈورڈ سنوڈن کو ان کے حوالے نہ کیے جانے پر مایوس ہوا ہے۔ تفصیل ثنا گلزار سے