اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ڈیڑھ صدی پرانی ٹیلی گرام سروس کی بندش

بھارت میں اتوار سے ڈیڑھ صدی پرانی ٹیلی گرام سروس ہمیشہ کے لیے بند کر دی گئی ۔ٹیلی گرام یعنی تار کے ذریعے بیغام رسانی کی خدمات سنہ 1850 میں شروع ہوئی تھی۔

انٹرنیٹ اورموبائل فونز آنے کے بعد ٹیلی گرام کا استعمال تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ ٹیلی گرام بند ہونے کے آخری دن ملک کے کئی شہروں میں ہزاروں لوگوں نے آخری ٹیلی گرام بھیج کرپیغام رسانی کے ماضی کی اس اہم ایجاد کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہا۔ نئی دہلی سے شکیل اختر کی رپورٹ