جمعہ انیس جولائی کا سیربین

جمعہ انیس جولائی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رواں ہفتے صوبہ پنجاب میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اور سینکڑوں کارخانوں اور فیکٹریوں پر چھاپے مار کر، کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے ایسا کرنا ضروری تھا۔ ہماری نامہ نگار صبا اعتزاز ایسے ہی چند چھاپوں کے دوران خصوصی ٹاسک فورس کے ساتھ تھیں۔

اسي موضوع پر مزيد بات کرنے کے لئے ہماري نامہ نگار صبا اعتزام نے سوئی ناردرن گيس کمپني کے مينيجنگ ڈائريکٹر عارف حميد سے بات کي اور ان سے پوچھا کہ گيس کي چوري سے کتنا نقصان ہوتا ہے؟

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں جمعرات کو سرحدی سکيورٹي فورس کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد کی ہلاکت کے خلاف جمعہ کو وادی میں ہڑتال کی گئي جبکہ حکومت نے احتجاجي مظاہرے روکنے کے لیے پوری وادی میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ تازہ ترين صورتحال بتا رہے ہیں سرينگر ميں موجود بی بی سی کے نامہ نگار رياض مسرور

انگلش پريمير ليگ ميں مختلف عقيدے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑي کھيلتے ہيں۔ رمضان کے مہينے ميں کئي مسلمان کھلاڑي روزے کے ساتھ کھيل بھي جاري رکھتے ہيں، ليکن ليگ ميں مختلف عقائد کے باوجود ان ميں رواداري بھي قائم ہے۔ تفصيلات خديجہ عارف سے

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تقسيم ہند اور پاکستان کے قيام کي کتابوں میں موجود تاریخ سے تو ہم سب واقف ہيں ليکن اس تاريخ کا ایک بڑا حصہ ہر اُس شخص کے تجربات ميں رچا بسا ہے جس نے تقسيم ہند کو اپني آنکھوں سے ديکھا اور محسوس کيا ہے ۔ آسکر انعام يافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی غير سرکاري تنظيم 'سٹیزن آرکائیو آف پاکستان' گزشتہ چھ سالوں سے ہر عام اور خاص انسان کي زباني تقسیم ہند کی تاریخ کو جمع کرکے نوجوان نسل تک پہنچانے میں مصروف ہے۔ ہمارے نامہ نگار ہارون رشید کي رپورٹ

اسي بارے ميں مزيد جاننے کے لیے ہم نے پاکستان مؤرخ ڈاکٹر مبارک علي بات کی اور اُن سے پوچھا کہ پاکستان جيسے ملک جس کي تاريخ بہت پراني نہيں ہے وہاں اس طرح کے پروجيکٹس کي کيا اہميت ہے۔ اور کيا تقسيم ہند کي اب تک جو تاريخ لکھي گئي اس ميں کچھ اور کرنے کی گنجائش موجود ہے؟

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بیروت بڑے بڑے سرمایاہ کاروں اور تیز رفتار گاڑیوں کا شہر ہے۔ آج سے ہم 'ميرا شہر' کے نام سے سیریز شروع کر رہے ہیں جس میں آپ دنیا کے مختلف شہروں کو بی بی سی کے نامہ نگاروں کی آنکھ سے دیکھ سکیں گے۔ اس سلسے کا آغاز کرتے ہیں بیروت سے، جہاں خانہ جنگی کے پندرہ سال بعد شہر کی صورت ہر لمحہ بدل رہی ہے۔