اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایک طرف بندوق تو دوسری طرف قلم کی مار‘

پاکستان میں طالبان کے زیِر قبضہ قبائلی علاقوں سے زندگی بچانے کے لیے لاکھوں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ان کی اکثریت صوبہ خیبر پختونخواہ کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہے جبکہ کئی افراد زندگی بچانے کے لیے پاکستان سے باہر دوسرے ملکوں میں ہجرت پر بھی مجبور ہوئے ہیں۔حال ہی میں قبائلی علاقوں سے یورپی ممالک میں آنے والے ایسے افراد آسٹریا میں غیر قانونی تاریکِ وطن کے قوانین کے تحت ایک چرچ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ہمارے ساتھی عارف شمیم کے آسٹریا کے شہر ویانا میں پاکستان کے قبائلی علاقوں سے ہجرت پر مجبور ہونے والے افراد سے بات کی تو انہوں نے طالبان کے زیرِ قبضہ علاقوں میں عام لوگوں پر ہونے والے جبر کی نئی کہانیاں بیان کیں۔