اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پوجا بھٹ کا پولیس سے جھگڑا ہو گیا

مشہور بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ جو اپنے فلمی کریو کے ہمراہ بھارت کے پر فضا مقام ادھے پور میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا ایک مقامی پولیس افسر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔

پوجا بھٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ یہ تنازع غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔

کہا جا رہا ہے کہ پوجا بھٹ اپنی نئی فلم ’بیڈ‘ کی شوٹنگ کے لیے آج کل ادھے پور میں ہیں۔

اس واقعہ کی تفصیل معلوم کرنے کے لیے ہمارے ساتھی امان اظہر نے جے پور میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نارائن باریٹھ سے بات کی اور سب سے پہلے تو یہی سوال کیا کہ آخر پوجا ادھے پور کرنے کیا گئی تھیں۔