اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایرانی کوہ پیماؤں کی ہلاکت کا خدشہ

پاکستان میں کوہ پیمائی کے ادارے الپائن کلب نے کہا ہے کہ پاکستان کے شمال میں واقع براڈ پیک نامی چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے تین ایرانی کوہ پیماؤں کی تلاش کی کوششیں ترک کردی گئی ہیں۔ الپائن کلب کے صدر منظور حسین نے بی بی سی اردو سروس کے احمد رضا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے کہ تینوں ایرانی کوہ پیما ہلاک ہو چکے ہیں۔