اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس پر سیاست

انڈیا میں دلی کی ایک ذیلی عدالت نے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس کے واحد ملزم محمد شہزاد کو پولیس پر فائرنگ کرکے ایک انسپکٹر کوہلاک کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔ پانچ سال پرانے اس انکاؤنٹر کو کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے کئی رہنماؤں نےفرضی قرار دیا تھا جس کے بعد کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان اتنی الزام تراشی ہوئی کہ اتر پردیش کے اسمبلی الیکشن میں یہ ایک بڑا انتخابی موضوع بن گیا۔ بی جے پی کا الزام تھا کہ یہ جماعتیں انکاؤنٹر کو فرضی بتاکر مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ عدالت کے فیصلے کے بعد انکاؤنٹر پر سیاست پھر شروع ہوگئی ہے۔ دلی سے سہیل حلیم