پیر انتیس جولائی کا سیربین

پیر انتیس جولائی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں منگل کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس عمل کے ساتھ ہی صدر آصف علی زرداری ملک کے سویلین صدر کے طورپر پانچ سال مکمل کر لیں گے۔ پاکستان کي سياست میں آصف علی زرداري پہلے صدر ہیں جو ووٹ کے ذريعے ہی اقتدار میں آئے اور ووٹ کے ذريعے ہی اقتدار سے عليحدہ ہو رہے ہيں۔ ملک کے مسائل تو پانچ سال میں حل نہ ہو سکے لیکن وہ بہت سي مثبت جمہوري روايات قائم کر کے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے جمہوريت کي طرف سفر میں وہ کيا دے کر جا رہے ہیں۔ اسلام آباد سے ارم عباسي کي رپورٹ۔

صدر آصف علی زرداري پاکستان کي سياست میں ايک انتہائي متنازع شخصيت رہے ہیں۔ صدر زرداري کے سياسي وِرثے پر صحافي اور تجزيہ کار سہيل وڑائچ سے گفتگو۔

سہيل وڑائچ سے گفتگو جاري رکھیں گے ليکن پہلے ذکر صدارتي اميدواروں کا۔ ان انتخابات ميں اب حزب اقتدار کے اميدوار ممنون حسين اور تحريک انصاف کے اميدوار جسٹس ریٹائرڈ وجيہہ الدين احمد کے درميان مقابلہ ہو گا۔ ہم نے بات کي تحريک انصاف کے اميدور جسٹس وجہيہ الدين احمد سے اور ان سے پوچھا کہ پيپلز پارٹي کے بائيکاٹ سے کيا يہ انتخاب متنازع نہیں ہو گئے ہیں؟

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عراقي وزارت داخلہ نے پیر کی صبح ملک ميں ہونے والے بم حملوں کے ليے القاعدہ کو ذمہ دار ٹھہرايا ہےـ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم حملوں ميں اکياون ہلاک جبکہ تقريباً دو سو افراد زخمي ہوئے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ يہ حملے منظم طريقے سے کيے گئے ہیں اور ان کا ہدف شعيہ اکثريت والے علاقے تھےـ تفصيلات خالد کرامت پيش کر رہے ہیں۔

اب نظر ڈالتے ہیں ديگر خبروں پر۔ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ہم جنس پرست لوگوں کومعاشرے میں ضم کرنا چاہیے نہ کہ ان کو تنہائی میں دکھیلا جائے۔

پولیس نے سپین میں حادثے کا شکار ہو جانے والی ٹرین کے ڈرائیور کو مشروط طور پر رہا کر دیا ہے۔ ٹرین کے ڈرائیور کو غیر ذمہ دارانہ قتل کے الزامات میں جج کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔

جرمنی کی سار لنڈ یونی ورسٹی میں تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ وہ ایلزائمرز مرض کے تشخیص کے لیے خون کا ٹیسٹ تیار کرنے والے ہیں۔ تحقیق کاروں نے خون میں ایسے موروسی مواد کے چھوٹے حصے دریافت کیے ہیں جس سے ایلزائمرز کے مریضوں کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کار پیر سے واشنگٹن میں تقریباً تین سال کے بعد دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ یہ مذاکرات سنہ 2010 سے تعطل کا شکار تھے ۔ ان مذاکرات کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ان تھک سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ديرينہ تنازعے کے دو رياستي حل کي پےدر پے کوششوں کي ناکامي کے تناظر ميں اسرائيلي اور فلسطيني رائے عامہ ان مذاکرات کے ليے زيادہ پراميد نہیں ہے۔ تفصيل سنيے حسين عسکري سے

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سيربين میں وقفے سے پہلے آپ نے ديکھا کہ امريکي وزيرخارجہ جان کيري کي سفارتي کوششوں کے نتيجے ميں اسرائيلي اور فلسطيني نمائندے تين برس کے تعطل کے بعد دوبارہ مذارکات شروع کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات يہ ہے کہ اس گفتگو کو مذاکرات کے طريقۂ کار پر مذاکرات بتايا جا رہا ہے۔

اس وقت ميرے ساتھ سٹوڈيو ميں موجود ہیں ڈاکٹر طارق سليمان جو يہاں لندن کے سکول آف ايفريکن اينڈ اورئينٹل سٹڈيز ميں فلسطين اسٹڈي سينٹر سے وابستہ ہیں۔

اب واپس چلتے ہيں پاکستان جہاں ایک برقع پوش خاتون سپر ہیرو کے کردار کے گرد گھومتی، ایک کارٹون سیریز جلد نشر کی جانے والی ہے۔ اس کارٹون سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی یہ سپر ہیرو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ملک سے باہر بھی کافی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔ آخر یہ ہیں کون اور کیا کر رہی ہیں جو اِن کو اتنی شہرت ملی اور اِس کارٹون سیریز میں کیا خاص بات ہے ؟ تفصیل کے ساتھ صباء اعتزاز۔

نیکی کی قوت کے طور پر اینیمیشن میں پیش کی جانے والی اِس سکول ٹیچر اور اِس کے دوستوں کی اِس جدوجہد کا خیال آیا کہاں سے؟ يہي جاننے کے ليے اسلام آباد میں نامہ نگار صبا اعتزاز نے اس کارٹون سیریز کے خالق اور معروف گلوکار ہارون رشید سے پوچھا کہ اس سیریز کا مرکزی خیال کیا ہے؟

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے رمضان کا مقدس مہینہ جاری ہے اور مسلمان روزے رکھ رہے ہيں لیکن مشرقِ وسطیٰ میں حیرت انگیز طور پر ایک مشروب رمضان کے جشن کا حصہ بنا ہوا ہے۔ ديکھيئے بی بی سی کے سائمن ایٹکنسن کی رپورٹ۔