اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ڈرون حملوں پر یقین دہانی نہیں کرائی‘

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورے کے دوران ڈرون حملے روکنے سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے جس کے بعد یہ معاملہ تاحال تعطل کا شکار ہے۔اس سے پہلے مقامی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھیں کہ امریکہ ڈرون حملے بہت جلد بند کرنے والا ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں امریکہ ان کے موقف کو اہمیت دے گا۔ اسلام آباد سے ارم عباسی رپورٹ