اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یہ خطرہ کتنا سنگین ہے؟

امریکہ نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ یا سفری تنبیہ جاری کی ہے جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور اس سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گروہ ممکنہ طور پر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کہتا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ رواں مہینے سیاحتی مراکز یا ٹرانسپورٹ کے نظاموں کو نشانہ بنایا جائے۔

امریکہ نے اسی خدشے کے پیش نظر کل یعنی چار اگست کو دنیا کے کئی ملکوں میں اپنے سفارتخانے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے، ادھر برطانیہ نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی حفظ ما تقدم کے طور پر کل اور پرسوں یمن میں اپنے سفارتخانے کو بند رکھے گا۔

بی بی سی کے احمد رضا نے نامہ نگار براجیش اوپادھیائے سے پوچھا کہ یہ خطرہ کتنا سنگین ہے؟