اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بچوں تک تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘

برطانوی ہاوس آف کامنز کے سابق ایم پی چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے گورنر کی حثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف کے بعد بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری سے خصوصی انٹرویو میں گورنر سرور کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ وہ اقلیتوں کو حقوق دلانے میں بھی کردار ادا کریں گے تاہم توہین مذہب کے قانون میں تبدیلی ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کرنا ہوگا۔