پیر پانچ اگست کا سیربین

پیر پانچ اگست کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ترکی کی ایک عدالت نے سابق فوجی سربراہ جنرل اِلکار باشبُو کو حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اُن کے علاوہ تقریباً چالیس دوسرے افراد کو بھی سزائیں سنائی گئیں جن میں صحافی، دانشور اور حزب اختلاف کے سیاستدان شامل ہیں۔ یہ فیصلہ سناتے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ سزائیں دیتے وقت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ تفصیلات کے عارف شمیم

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مشرقی افغانستان اور پاکستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان بھی ہوا ہے۔

افغانستان میں سب سے زیادہ تباہی دارالحکومت کابل سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع ضلع سروبی میں ہوئی جہاں ایک درجن کے قریب گاؤں زیرِ آب آ گئے۔

ادھر پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث دو سو پينتاليس دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ جہاں صوبہ پنجاب ميں سب سے زيادہ تباہي ديکھنے ميں آئي وہيں قبائلی علاقے اور پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے کئی حصوں ميں بھي تقصان ہوا ہے۔

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کی تفصیل بتا رہے ہیں عزیز اللہ خان۔

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں ایک نجی ٹیلیویژن چينل کے رمضان شو میں بے اولاد جوڑوں کو بچے دیے جا رہے ہیں۔ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے اور فلاحی تنظیموں کا خیال ہے کہ یہ طریقہ کار درست نہیں، جبکہ پروگرام کے میزبان کہتے ہیں کہ وہ بچوں کي زندگیاں بچا رہے ہیں۔ ریاض سہیل کي رپورٹ

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اور اب وقت ہوا ہے ہمارے ہفتہ وار بزنس کے سلسلے کا۔

رمضان کا آخری ہفتہ رہ گیا ہے۔ اور اس ہفتے کے آخر پر عید کی خوشیاں منائی جائیں گی۔ پوري دنيا کي طرح انڈيا ميں بھي مسلمان عيد پر دل کھول کر پيسہ خرچ کرتے ہيں اور ايسے میں نہ صرف بڑي کمپنياں بلکہ چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والے بھي زبردست منافع کماتے ہيں۔ تفصيلات خالد کرامت پيش کر رہے ہيں۔