اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مفاہمتی عمل کے دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

طالبان کے رہنما ملا عمر نے عید پر اپنے بیان میں امریکہ کے ساتھ مفاہمتی عمل کے دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد طالبان اقتدار پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری طرف امريکہ کے پاکستان اور افغانستان کے ليے خصوصی ايلچی جيمز ڈوبن نے بھی بی بی سی سے ايک انٹرويو ميں طالبان سے جلد مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کيا ہے۔ فراز ہاشمی کی رپورٹ