آپ کی یادیں

فراض واہلہ
Image caption یہ تصویر فراز واہلہ کی ہے جن کی عمر ایم آر ڈی کی اس مزاحمتی تحریک کے دوران صرف چار برس تھی۔ اس حوالے سے ان کی مکمل کہانی اگلے ہفتے شائع کی جائے گی

پاکستان کے فوجی آمر جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے خلاف تحریک بحالی جمہوریت یا ایم آر ڈی میں اہم مزاحمتی مرحلہ اگست انیس سو تراسی میں شروع ہوا۔

اب تقریباً تیس سال بعد اس تحریک کے بارے میں آپ کی کیا یادیں ہیں۔ کیا آپ یا آپ کے کوئی جاننے والے اس تحریک میں شامل تھے؟ کیا آپ کے پاس اس دور کی کوئی تصاویر ہیں؟ اپنی یادیں اور تصاویر ہمیں بھیجیے۔

اپنی تصاویر کے ساتھ اس تصویر سے متعلق مختصر تفصیل ہمیں لکھ بھیجیے۔ ہم آپ کی یادگار تصاویر آپ کے نام کے ساتھ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع کریں گے۔

براہِ مہربانی تصویر بھیجنے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں:

1: صرف دیے گئے موضوع پر تصاویر بھیجیں۔

2: ہر تصویر کے ساتھ جگہ کا نام اور ایسی تفصیلات ضرور لکھ کر بھیجیں کہ تصویر کب کھینچی گئی اور آپ کو کیوں پسند ہے۔

برائے مہربانی بی بی سی کے قواعد و ضوابط کا مطالعہ ضرور کر لیں۔

اپنی تصاویر بھیجنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

آپ کی ویڈیو، آڈیو اور تصاویر