اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بیان سیاسی دباؤ میں آ کر دیا ہے‘

بھارت کے وزیرِ دفاع اے کے اینٹونی نے جموں میں لائن آف کنٹرول کے قریب اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر جمعرات کو پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا تھا اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی نے بھارت کے سینیئر تجزیہ کار اور صحافی پراوین سوامی سے بات کی اور پوچھا کہ کیا بھارتی وزیر دفاع نے یہ بیان سیاسی دباؤ میں آکر دیا ہے؟