جمعہ نو اگست کا سیربین

جمعہ نو اگست کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔

سیربین کا حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عید اور اس کے آس پاس چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں کچھ ایسی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جو اگر ناظرین کی توجہ حاصل کر پائیں تو شاید کئی برس سے بحران کا شکار لالی وڈ فلم انڈسڑی میں جان ڈال دیں۔ فلمی نقادوں کو توقع ہے کہ ہالی وڈ اور انڈين فلموں سے مسابقت کے باوجود اس بار پاکستانی فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کریں گی۔ یہ فلمیں کن موضوعات پر بنائی جارہی ہیں اور ان میں ایسی کیا بات ہے جو ماضی سے مختلف ہے، یہ جاننے کے لیے دیکھتے ہیں لاہور سے بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں امام بارگاہ کے باہر خودکش حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے مسجد کا سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوا تو بلوچستان میں عید کی نماز کے فورا بعد ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں نو نمازی ہلاک ہو گئے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر امریکہ نے لاھور میں اپنے سفارت خانے کے غیر ضروری عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈيا کے زير انتظام کشمير ميں انڈين حکومت کے خلاف جاري مسلح تحريک کئي سال سے کمزور پڑگئي ہے۔ ليکن اس کے باوجود انڈين فوج آئے دن پاکستان سے متصل عبوري سرحد يا لائن آف کنٹرول کے قريب دراندازوں کي ہلاکت کا دعوي کرتي رہتي ہے۔ ان جھڑپوں کي صداقت پر کشمير کے سياسي اور سماجي حلقوں نے شبہ کا اظہار کيا ہے۔ سري نگر سے رياض مسرور کي

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اور اب وقت ہوا ہے ہمارے ہفتہ وار سلسلے 'ميرا شہر' کا۔

سپين کے صوبے قطلانیہ کا دارالحکومت بارسلونا اپني مخصوص فنِ تعمیر اور ثفافتی گہما گہمی سے شہر ميں سیاحوں کو کھينچ لاتا ہے۔ آج ہمارے ہفتے وار سلسلے 'ميرا شہر' میں بي بي سي کے نامہ نگار جيمي گونزالس آپکو اسی عالمی شہرت رکھنے والے تاریخی شہر بارسلونا کی سیر کرا رہے ہيں۔