اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سولہ اگست کے سیربین کا حصۂ اول

مصر میں جمعہ کو مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور معزول صدر مرسی کے حامیوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد مارے گئے۔ اخوان المسلمين نے دو روز پہلے کي فوجي کارروائي کے خلاف نمازِ جمعہ کے بعد يومِ غضب منانے کي اپيل کي تھي۔ بدھ کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے احتجاجی کیمپوں کو ختم کرنے کے لیے کی گئی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 638 تک پہنچ چکی ہے اور عالمی برادری نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصيل پیش کی خالد کرامت نے۔

اسی سلسلے میں لندن سکول آف اورينٹل اينڈ ايفرِکن سٹڈيز کے طارق سليمان اور امريکي تھِنک ٹينک سٹريٹفور سے وابستہ کامران بخاري سے بات چیت بھی اس حصے میں شامل ہے۔