اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لاہور میں ایم آر ڈی کی یادیں

موومنٹ فار دی ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی یعنی ایم آر ڈی یا تحریک بحالی جمہوریت، پاکستان کی تاریخ کی عدم تشدد کی ایک منفرد تحریک تھی۔ فروری انیس سو اکیاسی میں مارشل لا مخالف سیاسی رہنماؤں نے اسے ایک اتحاد کے طور پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تشکیل دیا تھا۔

تاریخ کے ان واقعات پر بات چیت کے لیے اس تحریک سے وابسطہ تین افراد سے ہمارے ساتھی ثقلین امام نے گفتگو کی۔ اس گفتگو میں شامل ہیں لاہور سے تعلق رکھنے والے اس وقت کے طالب علم رہنما اور قومی محاذ آزادی کے رکن، افتخار شاہد، جو حال ہی میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔ شاہدہ جبیں، جو اس وقت پیپلز پارٹی کی رکن تھیں اور اب اسی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن ہیں۔ اور سینئیر صحافی اور آج اخبار مشرق کے چیف ایڈیٹر، سید ممتاز احمد جو سن انیس سو تراسی میں ایم آر ڈی کے پہلے اجلاس میں موجود تھے۔

ثقلین امام نے ممتاز احمد سے پوچھا کہ کیا ایم آرڈی بہت آسانی سے بن گئی تھی؟