جمعہ سولہ اگست کا سیربین

جمعہ سولہ اگست کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

سیربین کا حصہ اوّل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مصر میں جمعہ کو مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور معزول صدر مرسی کے حامیوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد مارے گئے۔ اخوان المسلمين نے دو روز پہلے کي فوجي کارروائي کے خلاف نمازِ جمعہ کے بعد يومِ غضب منانے کي اپيل کي تھي۔

بدھ کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے احتجاجی کیمپوں کو ختم کرنے کے لیے کی گئی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 638 تک پہنچ چکی ہے اور عالمی برادری نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصيل پیش کی خالد کرامت نے۔

اسی سلسلے میں لندن سکول آف اورينٹل اينڈ ايفرِکن سٹڈيز کے طارق سليمان اور امريکي تھِنک ٹينک سٹريٹفور سے وابستہ کامران بخاري سے بات چیت بھی اس حصے میں شامل ہے۔

سیربین کا حصہ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں بھی ذکر ہوا اخوان المسلمين کا جس کي مشرقِ وسطي ميں ايک طويل سياسي تاريخ ہے۔ مصر ميں کئي عشروں تک حکومتي جبر کا سامنا کرنے کے بعد اقتدار ميں آنا اخوان المسلمين کے ليے شايد تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ اس خطے ميں اخوان المسلمين کے اثر اور اہميت کے بارے رپورٹ تیار کی شکيل اختر نے۔ اس کے علاوہ مصر ميں اخوان المسلمين کے مستقبل کے بارے ميں انڈيا اور پاکستان کے لوگوں کی رائے بھی اس حصے میں شامل تھی۔

سیربین کا حصہ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تیسرے حصے میں ذکر ہوا جنوبی افریقہ میں ٹھیک ایک برس قبل ماریکانہ کی پلاٹینیم کی کان میں احتجاج اور کشیدگی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چونتيس مزدوروں کی برسی کا جس میں حکمراں جماعت اے اين سي نے شرکت سے اجتناب کيا: بی بی سی کی نوماسیما سیکو نے ماریکانہ کا دورہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی۔

اس کے علاوہ بات ہوئی فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ہر برس اگست کے مہینے میں منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ فیسٹول کی جس میں صرف جڑواں بچے شرکت کرتے ہیں اور پھر ذکر ہوا لاہور کے اندرون شہر کا جس کے حسن کو محفوظ کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

سیربین کا حصہ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آخری حصے میں ہفتہ وار سلسلے ’ميرا شہر‘ میں سیر ہوئی ويتنام کے شہر ہوچي مِن کی جو ايک زمانے ميں دنيا بھر کے تجارتي مراکز ميں سے ايک تھا۔ گو کہ يہ شہر وہ حيثيت تو کھو چکا ہے مگر آج بھي شہر کي ابھرتي ہوئي معيشت گزرے کل کي ياد دلاتي ہے۔ بی بی سي کي نامہ نگار سون نويں ين نے زندگي کے رنگوں سے بھرپور اس شہر کی سیر کروائي۔