اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’لشکر جھنگوی والے دھمکیاں دیتے ہیں‘

پاکستان کے شہر کراچی میں احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مذہبی منافرت کی بنا پر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا، جبکہ ان کے ایک پڑوسی جو اہل سنت برادری میں سے تھے، حملہ آوروں کو پکڑنے کو شش میں ان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس علاقے اور اس سے ملحقہ علاقے میں احمدی فرقے کے خلاف دیواروں پر چاکنگ کی جاتی رہی ہے اور کراچی شہر میں گزشتہ دو برسوں میں مذہبی تشدد میں اب تیرہ احمدی افراد کو ان کے عقیدے کی بنا پر ہلاک کیا جا چکا ہے۔

کراچی میں جماعت احمدیہ کے ترجمان مسعود احمد خان نے سیربین میں اس واقعے کی تفصیل بتائی۔