اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سزائے موت پر عمل درآمد موخر

پاکستانی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عمر حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پھانسی کے منتظر لوگوں کی قسمت کا فیصلہ صدر اور وزیرِاعظم سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ مشورے کے بعد کیا جائے گا اور ایسا کرتے ہوئے پاکستان پر لاگو ہونے والے تمام بین الاقوامی معاہدوں اور مقامی قوانین کا احترام کیا جائے گا۔

بی بی سی کے نمائندہ شہزاد ملک نے ان سے اس بارے میں گفتگو کی۔