اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سیربین جمعہ 23 اگست، حصہ اول

پاکستان کے کسی ادارے میں ملازمت حاصل کرنی ہو، تعلیمی ادارے میں داخلہ، شادی، پاسپورٹ کا حصول یا بینک اکاؤنٹ کھولنا ہو، ان سب کے لیے قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ شخص پاکستان کا شہری ہے۔

لیکن ملک میں ہزاروں لوگ ایسے بھی ہیں جن کو ریاست نے شناخت کے حق سے محروم رکھا ہے۔ بي بي سي کي جانب سے مسئلے کو اٹھائے جانے کے بعد اب نادرا نے اقدامات کرنے کي يقين دہاني کرائي ہے۔ ان شناخت کے متلاشي لوگوں کي حالتِ زار پر ریاض سہیل کی رپورٹ ملاحظہ کیجیے۔

اسي بارے ہم نے نادرا کے چئيرمين طارق ملک سے بات کي اور اُن سے پوچھا کہ ہزاروں لاوارث بچوں کو شناخت کيسے مل سکتي ہے؟ قانون ميں تبديلي کي ضرورت ہے يا نادرا کے سافٹ ويئر ميں؟