اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر 26 اگست کا سیربین، حصۂ دوم

اس حصے میں شامل کی گئیں عالمی خبریں جن میں سرفہرست تھی خبر شام سے جہاں اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں نے پیر کو مبینہ کیمیائی حملے کا جائزہ لینے کے لیے دمشق کے قریبی علاقے کا دورہ کیا لیکن ان کی پہلی کوشش اس وقت ناکام رہی جب اس قافلے پر فائرنگ کي گئي۔

دوسری جانب برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک نے کيميائي حملے شامی حکومت کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ کے بغیر شام میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہو گی۔ تفصیل کے ساتھ ثناء گلزار سے۔

اس کے بعد دیکھیے کہ امریکہ میں پچاس ملین ہسپانوی رہتے ہیں اور اب وہ ملک کی سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ اِن میں سے بیشتر کی پرورش کیتھولک عیسائیوں کے طور پر ہوئی لیکن اب ہسپانویوں کی ایک بڑی تعداد اسلام قبول کر رہی ہے۔ بی بی سی کی کیٹی واٹسن نیو جرسی کے محلے یونین سٹی گئیں جہاں اسی فی صد ہسپانوی رہتے ہیں اور وہاں انہوں نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے ہسپانویوں سے ملاقات کی۔